نوازشریف سیاسی ہیجان کے حل کیلئے کردار ادا کریں: فواد چودھری

 صدر مملکت اور وزیراعظم   آنر شپ لیں، ملک کے  استحکام کے لئے مذاکرات ضروری ہیں 
 اپوزیشن کی جانب سے کوئی سنجیدہ بات نہیں کی جاتی، بیرسٹر گوہر اپنی کمر میں تھوڑی جان بھی ڈالیں
 حکومت مہربانی کرے سیاسی قیدیوں کو  رہاکیا جائے، بشری بی بی اور یاسمین راشد کو رہا کریں
لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے  پی ٹی آئی کے اصل وارث قید میں ہیں، نوازشریف سیاسی ہیجان کے حل کیلئے اہم کردار ادا کریں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ہم بار بار اس لئے مذاکرات کا کہہ رہے ہیں کیونکہ ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، ملکی استحکام کیلئے مذاکرات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی ہیجان ہے، اپوزیشن کی جانب سے بھی کوئی سنجیدہ بات نہیں کی جاتی، بیرسٹر گوہر اپنی کمر میں تھوڑی جان بھی ڈالیں، ایک جونیئر وزیر اٹھ کر کہتا ہے چیئرمین معافی مانگیں، ایک اور وزیر کہتا ہے میں ان کو چیئرمین ہی نہیں مانتا، بڑے عہدوں پر حوصلے بھی چاہیے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ جیلوں میں پڑے ہیں،انہوں نے کہا  حکومت مہربانی کرے سیاسی قیدیوں کو ریلیز کیا جائے، بشری بی بی اور یاسمین راشد کو رہا کریں، سیاسی ورکروں کو رہا کریں جس سے پولیٹیکل پریشر کم ہوگا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں صدر مملکت اور وزیراعظم   آنر شپ لیں، نواز شریف کا 50 سالہ سیاسی کیریئر ہے، نوازشریف پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں، آپ لوگوں کی لڑائی میں نقصان لوگوں کا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا   کراچی کا دورہ کر رہے ہیں، سہیل آفریدی نے اب تک بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، انہیں لوگوں کو قریب لانے کی کوشش کرنی چاہیے