پاکپتن (خصوصی رپورٹ)تحصیل عارفوالہ میں قصاب کی گمشدگی کا معاملہ، نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجمل غوری نامی قصاب 7 جنوری کی صبح 8 بجے گھر سے کام کے لئے نکلا اور پھر واپس نہ آیامحمد اجمل غوری جو البدر کالونی گلی نمبر 5 کا رہائشی اور اس نے گلشن اقبال کالونی گجر چوک میں گوشت کی دکان بنا رکھی ہے تین روز گزرنے کے باوجود اس سے رابطہ نہیں ہو رہاپولیس تھانہ سٹی نے مغوی اجمل ولد انور کے بھائی محمد امجد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔