کاغذات گمشدگی، رپورٹ گھر بیٹھے درج کروائیں، ایپ کا افتتاح

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے تحت پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے اپنی قیمتی دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا سکیں گیذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئی سہولت کے تحت شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر اہم کاغذات گم ہونے کی صورت میں شہریوں کو اب تھانے یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ ایپ کے ذریعے رپورٹ درج کروانے کے بعد ایف آئی آر بھی گھر بیٹھے ہی موصول ہو جائے گی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایپ کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہیان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ترقی اور جدت کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ایپ کے ذریعے نہ صرف عوام کا وقت بلکہ وسائل کی بھی بچت ممکن ہو سکے گی، اور شہریوں کو فوری اور شفاف سروسز فراہم کی جا سکیں گی۔