ملزم شہریوں کو حبسِ بیجا میں رکھتا ، ڈیل ہونے پر گردہ نکال لیا جاتا
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی گردوں کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزم معصوم اور نادار شہریوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ورغلاتا اور انہیں اسلام آباد میں قائم اپنے کلینک میں لے جاتا تھا۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شہریوں کو چند روز تک حبسِ بیجا میں رکھتا اور ڈیل طے ہونے کے بعد ان کا گردہ نکال لیا جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق فوٹیج میں متاثرہ شہری نادر علی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس سے ملزم نے تین لاکھ روپے کا لالچ دے کر ایک گردہ نکلوا لیارائیونڈ پولیس کا کہنا ہے کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔