لاہور بار ، 8 نشستوں پر 27 امیدوار مد مقابل ،پولنگ جاری

ادیب اسلم بھنڈر،شاہد جمال بٹ، عرفان حیات باجوہ میں صدر کیلئے مقابلہ ،15851 رجسٹرڈ حق رائے دہی استعمال کریں گے 
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہو رہے ہیں 8 نشستوں پر 27 امیدوار مدمقابل ہیں پولنگ جاری ہے ، صدر کی نشست پر 3 امیدواروں ادیب اسلم بھنڈر، شاہد جمال بٹ اور عرفان حیات باجوہ کے مابین مقابلہ ہوگا،نائب صدر کی نشست پر چودھری ایم مشتاق، حافظ مشتاق نعیمی، شیخ کاشف علی، میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی مدمقابل ہیں،نائب صدر ماڈل ٹا ئون کی سیٹ پر آصف کنول خان، ایم نوید حنیف کمبوہ اور کاشف صدیق گجر، نائب صدر کینٹ سیٹ پر زاہد محمود گل اور عمران اولکھ،سیکرٹری کی نشست پر چودھری افنان منور، رضوان ارشد بوبک، شعیب اشرف بھٹی اور ملک فہد نثار کھوکھر ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر اسد عباس، ثمینہ بسرا اور سلمان رحیم کھوکھر، فنانس سیکرٹری کی نشست پر ز وہیب خان اور یاسر نذیر پڈھیار،لائبریری سیکرٹری کی نشست پر ارشد چدھڑ، ایم فریاد چودھری، ثمینہ کھوکھر، طالب نقوی اور نعمان علی گورایا کے درمیان مقابلہ ہوگا، آڈیٹر کی نشست پر راحیلہ حفیظ رانا بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں،15851 رجسٹرڈ ووٹرزبائیو میٹرک طریقے سے حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ کیلئے 11 ، پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔