گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی مری کے رہنماؤں کی ملاقات

مری ( آن لائن )  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی مری کے سینئر رہنماؤں راجہ حفیظ الرحمن عباسی، طالب عباسی اور ابرار عباسی نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں احاطہ نور خان میں جاری آپریشن اور مری کے عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جاری آپریشن کے حوالے سے جلد مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور وہ خود بھی جلد مری کا دورہ کریں گے تاکہ عوامی مسائل کا ازخود جائزہ لے سکیں