اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مومن آغا، جو ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے سینئر آفیسر ہیں، کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کے انتظامی امور میں اہم تبدیلیوں کا اشارہ دیتا ہے، جس کا مقصد حکومتی محکموں کی کارکردگی اور انتظامی اصلاحات کو مزید بہتر بنانا ہے۔