وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دورے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دورے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دورے کے دوران مریم نواز نے یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ہاسٹل 119 کمرے پر مشتمل ہوگا، جس میں میس ہال، جمنزیم اور تفریحی لاؤنج کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ ان سہولتوں سے یونیورسٹی کی طالبات کو مزید آرام دہ اور بہتر رہائشی ماحول فراہم ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کی جدید تدابیر اور سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے گوگل کلاس رومز اور ڈیجیٹل لائبریری کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی جدیدیت اور تکنیکی ترقی کے حوالے سے یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر مریم نواز نے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی ترقی اور جدید تدابیر کا نفاذ پاکستان کے مستقبل کے لئے ضروری ہے اور ان کی حکومت اس سلسلے میں یونیورسٹیوں کی مدد کرے گی تاکہ طلباء کو بہترین تعلیمی معیار فراہم کیا جا سکے۔

مریم نواز نے اس دورے کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات تعلیمی شعبے میں بہتری کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوں گے اور اس سے ملک بھر میں تعلیم کے معیار میں اضافہ ہوگا۔