اسلام آباد ہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیئر وکیل لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

 جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں عدالت نے لطیف کھوسہ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے ای سی ایل سے اپنے نام کے اخراج کی استدعا کی تھی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لطیف کھوسہ کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے لیکن چالان ابھی تک جمع نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے اس پر سوالات اٹھائے اور ریمارکس دیے کہ کیا انہیں گرفتار کیا جانا ہے، جبکہ ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ان کی فلائٹ پانچ تاریخ کو تھی لیکن انہیں روکا گیا، اب انہیں کینیڈا جانا ہے۔ عدالت نے انہیں ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دینے کی ہدایت کی کہ وہ عدالت بلانے پر پیش ہوں گے۔ اس کے بعد ہائیکورٹ نے ان کی بیرون ملک روانگی کی اجازت دے دی اور سماعت ملتوی کردی۔لطیف کھوسہ کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کے حوالے سے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔