انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواست پر آخری موقع دے دیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواست پر آخری موقع دے دیا

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

 اس دوران عدالت میں اعجاز چودھری کے وکیل پیش نہ ہوئے، جس پر جج منظر علی گل نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواستوں کا آخری موقع ہے اور اگلی سماعت پر وکیل پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیا جائے گا۔اعجاز چودھری کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا۔ اعجاز چودھری کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر وکیل لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، جس پر عدالت نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ گزشتہ کئی تاریخوں سے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔