بھارت میں 3 گائوں عجیب آفت کی لپیٹ میں، لوگ خودبخود گنجے ہونے لگے

نئی دہلی (آئی  این پی )    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے تین دیہات میں ایک عجیب و غریب صورتِ حال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوگ تشویش میں مبتلا ہو رہے ہیں ان علاقوں میں مرد، خواتین اور بچے اچانک بالوں کے گرنے اور گنجے ہونے کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق ضلع بلڈھانہ کے ان دیہات میں تقریبا 30 سے 40 فیصد لوگوں کے بال گرنے کی اطلاعات ہیں، حکام اس معاملے کی تحقیقات کے لیے حرکت میں آ چکے ہیں۔