سابق وزیراعظم نے اڈیالہ جیل میں پورا دن تنہائی اور انتظار میں گزار دیا
راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ دورانِ قید پہلی بار ایسا ہوا، جو گزشتہ ڈیڑھ برس میں نہیں ہوا۔سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا جمعرات کو جیل میں ملاقات کا دن ہونے کے باوجود انہوں نے دن بھر تنہائی میں گزرا۔ ڈیڑھ سالہ قید کے دوران پہلی بار ایسا ہوا کہ عمران خان سے ملنے کوئی بھی نہیں آیا۔اڈیالہ جیل میں جمعرات کا دن عمران خان سے معمول کی ملاقات کا روز تھا، تاہم حیران کن طور پر پارٹی رہنما، فیملی ممبر یا کوئی وکیل بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں آیا۔اسی طرح حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کا کوئی رکن بھی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہیں پہنچا۔