لڑکی کے گھروالوں نے گوجرنوالہ سے آئے محمدعلی پرتشددکرکے اسے مبینہ زہردیدیا،مقدمہ درج
شکرگڑھ،چک امرو(خصوصی رپورٹ) محبوبہ سے ملنے آئے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق تھانہ نورکوٹ کی حدود موضع منڈی خیل کے رہائشی خالد،سجاول،شیراز اور مہوش نے کھانے میں زہر دے کر گوجرنوالہ سے آئے محمد علی کو قتل کر دیا ،والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے سے مہوش کا بذریعہ موبائل رابطہ تھا، انہوں نے رشتہ کیلئے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے اپنے گھر بلا کر میرے بیٹے کو زہر دے دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔