عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران عظمیٰ بخاری کی جانب سے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست زیر غور آئی۔ وکیل عظمیٰ بخاری نے موقف اختیار کیا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث وزیر ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرانا چاہتے ہیں، جبکہ ملزمہ فلک جاوید کے وکیل نے اس کی مخالفت کی۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 17 فروری مقرر کی، اور ملزمہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد واپس جیل بھجوا دیا گیا۔