پنجاب:1161 فائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب کی تیاری

 اسوقت پنجاب میں 181 فائر ہائیڈرینٹس موجود ہیں، مزید 980 نئے نصب کیے جا رہے ہیں:نورالامین مینگل 
لاہور (خصوصی رپورٹ )وزیر اعلیٰ کے محفوظ پنجاب مشن کے تحت صوبہ بھر میں اہم کمرشل ایریاز اور بازاروں میں فائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب جاری ہے۔ منصوبے کے تحت تمام اضلاع میں 1161 فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جائینگے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری م ئوثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سیکرٹری ہا ئوسنگ نورالامین مینگل نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ فائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ترجمان کے مطابق اسوقت پنجاب میں 181 فائر ہائیڈرینٹس موجود ہیں، مزید 980 نئے نصب کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں 38 فائر ہائیڈرینٹس میں سے 14 فعال ہیں جبکہ شہر میں 108 نئے فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جائینگے۔ریسکیو 1122 اہلکارفائر ہائیڈرینٹس کے م ئوثر استعمال کیلئے فرضی مشقیں بھی کرینگے۔