پی ایس ایل: ملتان ٹیم ولی ٹیک کو 2.45 ارب میں فروخت، نام تبدیل کر کے راولپنڈی رکھا گیا

پی ایس ایل: ملتان ٹیم ولی ٹیک کو 2.45 ارب میں فروخت، نام تبدیل کر کے راولپنڈی رکھا گیا

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید کر اس کا نام راولپنڈی رکھ دیا۔

ملتان کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی، جس میں پانچ بڈرز شریک تھے۔ ٹیم کی بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ولی ٹیک نے ملتان ٹیم کو 10 سال کے لیے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید لیا، جس کے بعد یہ پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی۔ اس موقع پر ولی ٹیک کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھا جائے گا۔

نیلامی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ،’’ولی ٹیکنالوجی کو مبارکباد دیتا ہوں، نجم سیٹھی صاحب کا بھی شکریہ کہ انہوں نے ملتان سلطانز بنائی، تمام بڈرز کو بھی مبارکباد، آپ سب کا بہت شکریہ۔‘‘