یوٹیوبر رجب بٹ کی ضمانت میں توسیع، عدالت نے سماعت ملتوی کی

یوٹیوبر رجب بٹ کی ضمانت میں توسیع، عدالت نے سماعت ملتوی کی

سیشن عدالت وسطی میں شعائر اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزم کو پہلے ہی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل ہو چکی تھی۔

سماعت کے دوران وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ سماعت کا وقت ساڑھے آٹھ بجے مقرر کیا گیا تھا، لیکن ملزم ساڑھے نو بجے پیش ہوا۔ وکیل مدعی نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی اور کہا کہ شواہد دینے کے حوالے سے ان کی پوری تیاری تھی، مگر ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے وکیل کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی وکیل پیش نہیں ہوئے تھے، اور اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی جائے۔بعد ازاں ملزم کے وکلاء نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کر دی۔یاد رہے کہ رجب بٹ کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ حیدری مارکیٹ میں درج کیا گیا تھا۔