ناقابل ضمانت وارنٹ کے بعد یوٹیوبر رجب بٹ نے عدالت میں سرنڈر کر دیا

ناقابل ضمانت وارنٹ کے بعد یوٹیوبر رجب بٹ نے عدالت میں سرنڈر کر دیا

کراچی: یوٹیوبر رجب بٹ نے نماز کی بے حرمتی کے الزام میں حیدری مارکیٹ پولیس کی جانب سے درج مقدمے کے سلسلے میں سٹی کورٹ کراچی سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے رجب بٹ کا بائیو میٹرک کروایا، جبکہ مقدمہ درج کروانے میں ایڈووکیٹ ریاض علی سولنگی شامل تھے۔رجب بٹ اسلام آباد سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد کراچی کی عدالت پہنچے اور عدالت میں پیش ہو کر سرنڈر کیا۔واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف رواں برس ستمبر میں غیر قانونی جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں بھی مقدمہ درج ہوا تھا، جبکہ ان پر اسلامی شخصیات کی مبینہ توہین کے الزامات سے متعلق درخواست لاہور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔