مراکش، 2 عمارتیں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

عمارتیں گرنے سے قبل ایک عمارت کی چھت پر تقریب ہورہی تھی ،دوسری خالی تھی 
رباط(آئی این پی )مراکش میں 2 عمارتیں گرنے سے   جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش  کے شہر فیس میں عمارتیں  گرنے سے قبل ایک عمارت کی چھت پر تقریب ہورہی تھی اوردوسری خالی تھی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے اور 16 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب اطراف کی عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں  اور اب تک عمارتوں کے زمین بوس ہونے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔حکام  کے مطابق    وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات  کا سلسلہ جاری ہے ۔