اسلام آباد(آئی این پی)سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سابق جج طارق جہانگیری نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، جہاں عہدے سے ہٹانے جانے کے معاملے پر انہوں نے وفاقی آئینی وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ اپیل دائر کر دی ہے۔اپیل میں سابق جج طارق جہانگیری نے مقف اختیار کیا ہے کہ بطور جج عہدے سے ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ انہیں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر جج کے عہدے سے ہٹایا گیا