افضل گرو کو شہید کیا گیا جب کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا:چیئرپرسن پیس
اسلام آباد(آئی این پی )کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہاور چیئرپرسن پیس اینڈکلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہم نے متحدہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔، معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، کشمیری عوام دس لاکھ بھارتی افواج کے سامنے کھڑے ہیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی کشمیری بچوں پر بیلٹ گنز سے حملہ کرتے ہیں جبکہ بھارت ہمارا سب سے بڑا دشمن را ہے، انہوں نے افضل گرو کو شہید کیا گیا جب کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا۔مشعال ملک نے کہا بھارتی عوام کو خوش کرنے کیلئے کشمیری لیڈر کو پھانسی پر چڑھایا گیا، یاسین ملک کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ہم نے پاکستان نے عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے۔انہوں نے مزید کہا بھارت آبی جارحیت پر عمل پیرا ہے، بھارت اب تک کئی ڈیمز بناچکا ہے۔