کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائو ن میں وردی اور سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی چھاپے کے دوران خواتین اور مردوں کو ڈنڈے مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو کے مطابق سادہ لباس اہلکاروں نے خواتین اور مردوں کو ڈنڈے مارے، اہلکاروں نے چھاپے کے خلاف جمع ہونے والی خواتین اور مردوں کو منتشرکرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کاضلع کیماڑی اور اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ سے تعلق نہیں ہے، واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔