بسنت میں لاہور اور پاکستان کی فتح ہوئی ہے: مریم اورنگزیب

 اگلے سال  بھرپور بسنت دیکھیں گے،جوانوں کے ذہنوں میں ساڑھے چار سال نفرت ڈالی گئی
8 فروری کو جلا دو، گرا دو کی کال دی گئی تھی جس کو  عوام نے  مسترد کردیا :میڈیا سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر ) پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے  ثقافت اور کلچر پر تالے نہیں لگائے جاتے، انہیں مینج کیا جاتا ہے، بسنت میں لاہور اور پاکستان کی فتح ہوئی ہے۔اندرون لاہو  ر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ثقافت اور کلچرپر تالے نہیں لگائے جاتے، انہیں منیج کیا جاتا ہے۔کامیاب بسنت میں ہر کسی نے خوشی منائی، بسنت میں لاہور اور پاکستان کی فتح ہوئی، اگلے سال اس سے بھرپور بسنت دیکھیں گے۔پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں کے ذہنوں میں ساڑھے چار سال نفرت ڈالی گئی،  8 فروری کو جلا دو، گرا دو کی کال تھی، عوام نے اسے مسترد کردیا ۔