خدمت مراکز:1ماہ میں 2لاکھ 87 شہریوں کی تصدیق

86 ہزار 600 شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے
لاہور (کرائم رپورٹر )رواں سال ایک ماہ میں 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کرائی۔ 86 ہزار 600 سے زائدشہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے اور 47 ہزار 200 سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کرایا جبکہ 10 ہزار 180 سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 10 ہزار 580 سے افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ 3985 سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کرائی۔