لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میچ پر سٹے بازی کرنے والے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میچ پر سٹے بازی کرنے والے 10ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان سٹے بازی اور سنگین مقدمات میں مفرور اشتہاریوں کو پناہ دیتے تھے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئیگرفتار ملزمان میں بلاج، عثمان،حیدر،عاقب،اویس،کاشف سمیت دیگر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرنے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف بالا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔