مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق نوجوان سپردخاک

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے نواحی گا ئوں مرزا ورکاں کے رہائشی نوجوان کو سپردخاک کردیا گیا ، متوفی ارسلان انسانی سمگلر کے ذریعے ’’ڈنکی‘‘ لگاکر یورپ جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا، 5ماہ قبل گھر سے بیرون ملک جانیوالے نوجوان کی لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا،20 سالہ ارسلان کی لاش کے کٹے اعضا دیکھ کر ماں کومہ میں چلی گئی، ارسلان کے قریبی عزیز رانا ہاشم نے 50لاکھ روپے کے عوض یورپ بھیجنے کا سودا کیا تھا، متوفی ارسلان کے چار بھائی اور پانچ بہنیں ہیں اور اپنے والدین سے یہ کہہ کر یورپ کا سفر کرنے نکلا کہ جب واپس آ ئونگا تو شادی کرونگا،یورپ جانے کی امید انسانی سمگلر رانا ہاشم نے دلائی تھی ارسلان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔