14سالہ عابد کہتا تھا یورپ نہ بھیجا تو گھر چھوڑدونگا: کشتی حادثہ میں جاں بحق نوجوان کے تایاکی گفتگو

لاہور(آئی این پی )یونان کے ساحل پر کشتیاں الٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 14 سالہ پاکستانی عابد جاوید کے تایا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بھتیجا دوستوں کے یورپ جانے کے بعد اپنی والدہ پر  یورپ بھیجنے کیلئے دبا ڈال رہا تھا۔عابد کے تایا ذوالفقار نے بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عابد کا تعلق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے موریکے ججہ نامی گائوں سے ہے، اس گائوں کے  ہر گھر کے 2 سے 3بچے باہر گئے ہوئے ہیں، عابد کے والد سعودیہ میں تھے، ان کے گھر کے حالات اچھے تھے اور غربت بھی نہیں تھی لیکن عابد باہر جانے کیلئے بضد تھا، اس نے باہر جانے کیلئے اسکول بھی چھوڑ دیا تھا،