قذافی سٹیڈیم کے اطراف سڑکوں کی خوبصورتی کا کام مکمل

ڈی جی ایل ڈی اے کا مین بلیوارڈ گلبرگ اور فیروز پور روڈ پر بائیکر لین کا دورہ
لاہور(خصوصی رپورٹ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز لبرٹی چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ اور فیروز پور روڈ پر بائیکر لین کا دورہ کیا۔ڈی جی طاہر فاروق نے لبرٹی چوک تا قذافی سٹیڈیم سڑک کے اطراف کاموں کی فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔اس موقع پر طاہرفاروق نے کہا کہ چیمپئن ٹرافی کے میگا ایونٹ سے قبل سٹیڈیم کے اطراف کے ایریا کو خوبصورت بنایا گیا ہے۔ ایل ڈی اے نے اطراف کی سڑکوں کا اسفالٹ، سائنیج، لین مارکنگ، لائٹنگ کا کام مکمل کر لیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈ گلبرگ کے اطراف کمرشل املاک سے تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مین بلیوارڈ گلبرگ کے اطراف 50 سے زائد کمرشل املاک کا فساڈ اور سائنیج بہتر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مین بلیوارڈ گلبرگ کو ماڈل بنایا جا رہا ہے۔ بعدازاں انہوں نے فیروز پور روڈ پر بائیکر لین کے روٹ کا جائزہ لیا۔