لاہور ( کرائم رپورٹر ) واسا نے قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کو 2 فروری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ 40 ہزار مربع فٹ اور 40 لاکھ گیلن پانی محفوظ کرنے کی صلاحیت کا واٹر ٹینک تعمیر کیا گیا۔بارشی پانی کے لئے فورسمین گلبرگ ڈرین تک بچھائی جارہی ہے۔ٹینک میں جمع ہونے والے بارشی پانی سے دیگر گراو?نڈز کو پانی دیا جائے گا۔ 95 کروڑ 50 لاکھ لاگت ا?ئی، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے واٹر ٹینک کو مکمل کیا جائے گا۔