برآمدات سے آمدن میں اضافہ اولین ترجیح شہباز شریف
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی مریم نواز کیساتھ بیلاروس چلے گئے
برآمدی صنعتوں کے خام مال اور مشینری کی درآمد پر سہولت کے لئے سکیم کو مزید موثر بنانے کے بارے میں کمیٹی کی سفارشات پر شعبے کے ماہرین سے مزید مشاورت یقینی بنائی جائے
آئندہ بجٹ کی تیاری میں صنعتوں اور کاروباری تنظیموں سے مشاورت اور ان کی تجاویز کو بجٹ شامل کیا جائے:وزیراعظم کی برآمدات سہولت سکیم بارے جائزہ اجلاس میں گفتگو
منسک‘اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، منسک ایئرپورٹ پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔دریں اثنا مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہو گئے، پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، حسن نواز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی بیلاروس کے لئے روانہ ہوئے جب کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی بیلاروس جانے والے وفد میں شامل ہیں۔دریں اثناء بیلا روس روانگی سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت برآمدات سہولت سکیم بارے جائزہ اجلاس ہوا‘اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ملکی آمدن میں برآمدات سے اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔برآمدی صنعتوں کے خام مال اور مشینری کی درآمد پر سہولت کیلئے سکیم کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پر شعبے کے ماہرین سے مزید مشاورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ کمیٹی مزید مشاورت سے عبوری سفارشات کو حتمی شکل دے کر رپورٹ جلد پیش کرے، آئندہ بجٹ کی تیاری میں صنعتوں اور کاروباری تنظیموں سے مشاورت اور ان کی تجاویز کو بجٹ شامل کیا جائے، مقامی صنعت کو لیول پلئینگ فیلڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے