سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرہ:برطانوی وزیر صحت عہدے سے فارغ

 نامناسب تبصرے پرانتہائی شرمندہ ہوں، کسی کوتکلیف پہنچی ہوتومعافی چاہتاہوں، اینڈریوگیون 
لندن(آئی این پی ) برطانوی وزیر صحت کو سوشل میڈیا پرنامناسب تبصرہ کرنے پر وزارت سے فارغ کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریوگیون کو اپنے حلقے کے عوام اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کی توہین کرنے والے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر وزارت سے ہٹا دیا گیا جبکہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق وزیر صحت نے اپنے حلقے کی ایک بوڑھی خاتون کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ وہ اگلے انتخابات سے پہلے مر جائیں گی۔ بعد ازاں ایڈریوگیون نے اپنے پیغامات پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ نامناسب تبصرے پر انتہائی شرمندہ ہوں، غلط فہمی کیسبب کسی کوتکلیف پہنچی ہوتومعافی چاہتاہوں۔