تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
وکیل رانا مدثر کے مطابق، شاہ محمود قریشی کو پی کے ایل آئی اسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ پتے کی سرجری کے لیے زیر علاج تھے۔ اب ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا ہے۔ان کے ٹیسٹ کے نتائج 15 روز میں آنے کی توقع ہے۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔