ٹرین میں چائے بیچتے نوجوان جان کی بازی ہارگیا

ملک امام دین کی  لاش کافی دیر  چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن پر پڑی  رہی
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ٹرین میں چائے بیچنے والا نوجوان اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث   جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق ضلع گھوٹکی کا رہائشی ملک امام دین جو ٹرین میں چائے بیچتا تھا، اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث جان کی بازی ہار گیا، نوجوان کی لاش کافی دیر  چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن پر پڑی رہی۔