اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا

اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو دوبارہ کھولا جائے گا تاکہ غزہ میں امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت ممکن ہو سکے۔

یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی اور آج سے دوبارہ فعال ہو جائے گی۔اس موقع پر اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ نقل و حمل کے دوران کسی بھی قسم کے سکیورٹی خطرے سے بچا جا سکے۔دوسری جانب، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہے تو جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ ممکن نہیں ہوگا۔ حماس نے ثالث کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ معاہدے پر مکمل عمل کروایا جا سکے۔واضح رہے کہ 10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود، غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس سے انسانی بحران میں شدت آئی ہے۔