یو اے ای میں جمعہ کی نماز کا یکساں وقت مقرر

یو اے ای میں جمعہ کی نماز کا یکساں وقت مقرر

متحدہ عرب امارات میں تمام مساجد کے لیے جمعہ کی نماز اور خطبے کا یکساں وقت مقرر کر دیا گیا ہے۔

اماراتی جنرل اتھارٹی آف اسلامی امور کے مطابق یہ نیا نظام 2 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے تحت ملک بھر کی تمام مساجد میں جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

اس سے قبل مختلف امارات میں جمعہ کی نماز کے اوقات الگ الگ تھے:

دبئی اور ابوظہبی میں عموماً نماز 1:30 بجے ادا کی جاتی تھی۔
شارجہ اور شمالی امارات میں یہ وقت تقریباً 12:30 بجے تھا۔
اب پہلی بار پورے ملک میں جمعہ کی نماز کے لیے ایک ہی وقت مقرر کر دیا گیا ہے تاکہ نظم و ضبط میں بہتری اور مساجد کے معاملات میں یکسانیت لائی جا سکے۔اتھارٹی نے نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کی پابندی کریں اور 12:45 بجے نماز کی بروقت ادائیگی کا اہتمام کریں۔