امریکی صدر سے مشرق وسطی میں آپریشن کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

امریکی صدر کے بیرون ملک طاقت کے استعمال کے قوانین ختم کئے جائیں گے
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ سے مشرق وسطی میں آپریشن کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز نے دفاعی بجٹ کے مسودے پر اتفاق کر لیا، امریکی صدر کے بیرون ملک طاقت کے استعمال کے قوانین ختم کئے جائیں گے، صدر ٹرمپ مشرق وسطی میں اکیلے فوجی آپریشن کا فیصلہ نہیں کر سکیں گے