جن منصوبوں کو شروع کیا ہے ان پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، ناصر حسین شاہ
کراچی (آئی این پی )وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ورلڈ بینک مشن کے وفد سے ملاقات کی ہے جس میں ورلڈ بنک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جازہ لیا گیا۔تفصیل کے مطابق ملاقات میں، رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو، ڈپٹی میر کراچی ،حیدرآباد،لاڑکانہ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ،ڈپٹی پروجیکٹ ڈاریکٹر کلک نے شرکت کی۔اس موقع پر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کراچی بڑا شہر ہے جس کی وجہ سے مسال بھی زیادہ ہیں۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے جن منصوبوں کو شروع کیا ہے ان پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے