پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل

راولپنڈی (آئی این پی )چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے کہا  ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے  سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے،آبدوز ہنگور کی لازوال بہادری اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے 9 دسمبر کو یادگار دن ’’ہنگور ڈے‘‘ کے طور پر منایا جا رہا  ، ہنگور ڈے’’آبدوز ہنگور‘‘ کی بہادری اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت ہے۔