جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس: کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں   جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب کرلیا  ۔جسٹس طارق جہانگیری ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت عالیہ نے ایچ ای سی کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے اس حوالے سے احکامات  جاری کیے۔