امریکہ اورترکیہ کا شام میں جنگجو ئوں کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق

 شامی شہریوں کومعاشرتی تحفظ اورحقوق کے حصول کیلئے تحفظات بتانے چا ہئیں: انٹونی بلنکن
 واشنگٹن(آئی این پی )امریکا اورترکیہ نے شام میں جنگجو گروپس کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی وزیر دفاع نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، شام کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی، شام میں حزب اختلاف گروپس کی حیثیت کو اہمیت کا حامل قراردیا۔دوسری طرف امریکا نے شامی جنگجوں کی موجودہ حکمت عملی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا شام میں ہتھیاروں کی دیکھ بھال امریکا کے پاس ہے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ شام میں تمام گروپس ملکر پرامن انتقال اقتدار کو شفاف بنائیں، شامی شہریوں کومعاشرتی تحفظ اورحقوق کے حصول کیلئے تحفظات بتانے چا ہئیں