گرین اکانومی میں شرکت داری وقت کی ضرورت ہے: رومینہ خورشید

امریکہ کا پاکستان میں انڈسٹریل گرتھ میں کردار قابل قدر ہے:پی اے بی ایف کی پانچویں سمٹ سے خطاب

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کی معاون خصوصی ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے  ماحولیاتی تبدیلی کے ساتھ ہر چیز جڑی ہوئی ہے،گرین اکانومی میں شرکت داری وقت کی ضرورت ہے، امریکہ کا پاکستان میں انڈسٹریل گرتھ میں کردار قابل قدر ہے۔پی اے بی ایف کی پانچویں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے ساتھ ہر چیز جڑی ہوئی ہے، گرین اکانومی میں شرکت داری وقت کی ضرورت ہے، پاکستانی اکانومی کی بہتری کے لیے پالیسی کی ضرورت ہے۔