سول نافرمانی ملک سے غداری کے مترادف ہے:معاشی ماہرین

اس قسم کی کوئی تحریک  ملک کے حق میں نہیں‘ملک بہتری کی جانب گامزن ہے:احمد چنائے
جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے:حمادپونے والا‘زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑے گا:چودھری اکمل
کراچی (آئی این پی )ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا س قسم کی کوئی تحریک  ملک کے حق میں نہیں۔ جاری بیان  کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر احمد چنائے کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی ملک سے غداری ہے، ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونے والا نے کہا  پروپیگنڈا چلایا جایا رہا ہے، جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے۔ راول انسٹیٹیوٹ ہیلتھ سائنسز کے چیئرمین خاقان خواجہ نے کہا  سول نافرمانی ملک کے حق میں نہیں۔ماہر معیشت چودھری  اکمل نے کہا  اس مہم  نے انارکی جیسا ماحول پیدا کر دیا، ترسیلات زر  کم ہوں گی تو زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑے گا۔آل پاکستان انجمنِ تاجران کے صدر جاوید ارسلا خان نے کہا  معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ روات انڈسٹریل بورڈ کے چیئرمین چودھری  ندیم نے کہا  سول نافرمانی سے نقصان ہوگا۔ایف سی سی آئی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین زاہد حسین نے کہا کہ دھرنے کی سیاست غلط ہو گی، قوم اکھٹے ہو کر مذموم ایجنڈے کا بائیکاٹ کرے۔ آئرن اسٹیل ملز کے صدر آصف مارفانی نے کہا کہ معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں۔