پی ٹی آئی کا25دسمبر کو مینار پاکستان پر شہداء کیلئے دعائیہ تقریب کافیصلہ

ن لیگ بھی اس روز جلسہ کرلے‘ اگرہمارے لوگ زیادہ نہ ہوئے تو استعفیٰ دے دیں گے:سہیل آفریدی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کے پی حکومت نے ایک بار پھر 25 دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈی چوک شہداء￿  کی دعائیہ تقریب کا اعلان کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ ن لیگ بھی جلسہ کرلے اور ہم بھی، اس روز آپ کے جلسے سے زیادہ لوگ نکلیں گے اور ثابت کریں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔اس بات کا اعلان معاون خصوصی سہیل آفریدی نے کے پی اسمبلی اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا  25 دسمبرکو لاہور مینار پاکستان میں شہداء￿  کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کریں گے اس کے مقابلے میں آپ بھی پنجاب میں جلسہ کرلیں اگرہمارے لوگ زیادہ نہ ہوئے تو استعفیٰ دے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پشتون ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑا ہوا ہے ہم نے کسی کی غلامی نہیں کی ہے، پشتونوں کے سروں کی قیمت ادا کرنے والے آج ہمیں درس دیں گے۔