ججز کی سمری پر دستخط نہ کرنے کے معاملے پر صدر سے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو ذمہ داری سونپ دی گئی

ججز کی سمری پر دستخط نہ کرنے کے معاملے پر صدر سے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ججز کی تعیناتی کے سمری پر دستخط نہ کرنے کے معاملے پر صدر مملکت سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کو سونپ دیا ہے۔
اسپیکر کے سپرد کیے گئے اس اہم ذمہ داری کے تحت، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اسپیکر سے ملاقات کی، جس میں صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ملاقات میں ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر قانون نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور قانونی پہلوؤں سے آگاہی فراہم کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر نے امید ظاہر کی کہ ججز کا معاملہ ان شاء اللہ جلد حل ہو جائے گا اور سب مل کر مسئلے کا پُرامن اور مؤثر حل تلاش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ملک اور عوام کی بہتر کے لیے ہو رہا ہے، اور ایسے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔