پاکستان کے معروف یوٹیوبر جنید اکرم نے اپنی ازدواجی زندگی میں جاری مشکلات اور اپنی اہلیہ کے ساتھ تنازع پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کی اہلیہ گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں اپنے چھ سالہ بیٹے سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہیں۔جنید اکرم نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا پر لانا نہیں چاہتے تھے اور نہ ہی اپنے بیٹے کو کسی بھی تنازع میں شامل کرنا چاہتے ہیں، مگر اب حالات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ انہیں عوامی سطح پر اپنا مؤقف پیش کرنا پڑ رہا ہے اور قانونی کارروائی کا راستہ اپنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو دس سال ہو چکے ہیں، اور اب انہیں مجبوراً اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانی پڑ رہی ہے۔ دوسری جانب، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس معاملے پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جن میں سے بعض کا کہنا ہے کہ ایسے نجی معاملات کو ذاتی سطح پر حل کیا جانا چاہیے، جبکہ دیگر سوال اٹھا رہے ہیں کہ اس معاملے کی اصل صورتحال کب سامنے آئے گی۔یہ معاملہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے، اور لوگوں کی رائے مختلف دیکھنے میں آ رہی ہے۔