پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،سکواش کو جس طرح لوگ چلا رہے ہیں اس کی وجہ سے غفلت ہوتی ہے:سکواش لیجنڈ کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ اسکواش کو جس طرح لوگ چلا رہے ہیں اس کی وجہ سے غفلت ہوتی ہے۔ بچوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں آتی، اس کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے۔ گزشتہ رگوز جہانگیر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا سکواش کو جس طرح لوگ چلا رہے ہیں اس کی وجہ سے غفلت ہوتی ہے۔ لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ بچوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں آتی، اس کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے۔