تربیت یافتہ جوان ہی قومی سلامتی، داخلی امن اورانسدادِ دہشتگردی میں مؤثر کردارادا کر سکتے، سید عمر احمدبخاری
پشاور(آن لائن)کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل سید عمر احمدبخاری نے کہا ہے کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کاربڑھانے کے لیے تعاون جاری رکھے گی،تربیت یافتہ جوان ہی قومی سلامتی، داخلی امن اورانسدادِ دہشتگردی میں مؤثر کردارادا کر سکتے ہیں۔ وہ کانسٹیبلری کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی جانب سے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی آپریشنل ٹریننگ ہوئی۔جلوزئی کیمپ نوشہرہ میں پاک فوج کی جانب سے 4 ہفتوں پرمحیط خصوصی تربیتی پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ کورکمانڈر پشاورنے فیڈرل کانسٹیبلری کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آپریشنل ٹریننگ پروگرام میں 9 پلاٹونز پر مشتمل فیڈرل کانسٹیبلری کے 187 جوانوں نے تربیت مکمل کی۔ کورکمانڈر پشاور نے جوانوں کے بلند حوصلے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔