جنگ کے دوران پاکستان خطے میں امن کا ضامن بن کر سامنے آیا، اب معاشی کامیابیاں حاصل کرنی ہیں، ، وزیر پٹرولیم
لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے دوران پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کا ضامن بن کر سامنے آیا،اب معاشی کامیابیاں حاصل کرنی ہیں، اگر آئندہ دو روز میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام رہا تو پاکستان میں بھی عوام کو اچھی خبر ملے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میںمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر بنایا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کا ضامن بن کر سامنے آیا، مکہ مشترکہ معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے، اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں کا چیلنج آج بھی سامنے کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے عوام کو تکلیف سے نجات دینے کی کوشش کی اور، آئی ایم ایف پروگرام میں جکڑے ہونے کے باوجود جو ممکن ہوا ریلیف دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 90 فیصد توانائی امپورٹ کرتے ہیں۔ خطے میں جنگ سے مشکلات آئیں اور، وقتی طور پر تکلیف ہوئی۔