کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او) نے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو درپیش سیکیورٹی خطرات بدستور برقرار ہیں۔
سی ایس ٹی او کے مطابق افغانستان میں موجود عسکریت پسند گروہ کمزور طرزِ حکومت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے خطے میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔تنظیم کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کو سرحد پار دہشت گردی، اسمگلنگ اور مسلح گروہوں کی نقل و حرکت جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔سی ایس ٹی او کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی سرگرمیاں بھی تاجکستان اور کرغزستان سمیت تنظیم کے رکن ممالک کے لیے سیکیورٹی خدشات کا باعث بن رہی ہیں۔یاد رہے کہ کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن ایک علاقائی دفاعی اتحاد ہے جس میں روس، بیلاروس، آرمینیا، قازقستان، کرغزستان اور تاجکستان شامل ہیں، اور یہ تنظیم خطے میں مشترکہ سیکیورٹی تعاون کے لیے کام کرتی ہے۔