ماسکو میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان، روس، چین اور ایران کے نمائندوں نے افغانستان میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے اجلاس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں ممالک نے افغانستان کو دہشت گردی اور بیرونی مداخلت سے پاک کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دیگر شامل ہیں، اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قریبی ہم آہنگی اور مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔